بانڈی پورہ// آلوسہ بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 26 آسام، سی آر پی ایف 3بٹالین اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ناکہ چیکنگ پردانش احمد شاہ ولد سنا اللہ ساکن الہی پورہ آلوسہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسکی تحویل سے چینی ساخت کا پستول اور ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملی ٹینٹ لشکر سے وابستہ ہے اور وہ بانڈی پورہ قصبے میں حالیہ واقعات میں ملوث ہے۔
آلوسہ بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹ اسلحہ سمیت گرفتار
