آفاوات سماویہ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ

 جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں آفاوات سماویہ سے نپٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیانیز سرحدی علاقوں میں مجوزہ سیما بھونوں کی تعمیر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سیکرٹری محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ طلعت پرویز روہیلا، جموں ادہم پور، ریاسی، راجوری، کشتواڑ، ڈوڈہ، سانبہ، کٹھوعہ، پونچھ اور رام بن اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور متعلقہ محکمہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنر نے صوبہ میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تیاریوں کی تفاصیل طلب کرتے ہوئے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں تک پہنچیں اور حالیہ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے اپنے عملہ کو متحرک کریں ۔