آغا حسن کا اظہار تعزیت

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے تنظیم کے سرکردہ رکن غلام محمد ناگو کے ماموں محمد عبداللہ ڈار ساکن کاٹھہ میدان جڈیبل اورمولوی الطاف حسین ساکن وکھرون پلوامہ کی مادرگرامی کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے تعزیت کی۔ آغا حسن نے مرحومین کی جنت نشینی، بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔