’آسیہ کیخلاف این آئی اے کارروائی ڈرامہ‘

سرینگر // دختران ملت نے کہا ہے کہ بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے این آئی اے کو دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت ایک مذموم کوشش ہے۔ ترجمان رفعت فاطمہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کس قدر حواس باختہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے مقامی گماشتے اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر دختران ملت کے ممبران کو پھانسی پر بھی لٹکا دیا جائے تو اپنے موقف سے نہیں پیچھے ہٹے گے۔ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو گرفتار کرنے سے تحریک آزادی نہیں دب سکتی۔ بھارت لوگوں کو تو قید کر سکتا ہے لیکن خیالات ونظریات کی قید ممکن نہیں۔ آسیہ اندرابی اور دیگر قائدین اور کارکنان کو قید کرنے یا قتل کرنے سے اس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔رفعت نے کہا کہ ماضی میں بھی این آئی اے کے ڈرامے رچائے گئے۔