سرینگر//پیپلز لیگ کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری اور قائمقام چیئرمین سید محمدشفیع نے آسیہ اور نیلوفرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ ہماری بہوں،بیٹیوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی‘۔بیان کے مطابق پیپلز لیگ چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے کہا کہ یہ سانحہ اور اس میں ملوث لوگوں کو بچانے کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں کوئی عفت مآب خاتون محفوظ نہیں ہے اور جب تک ایسے واقعات میں ملوثین کو قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی عدم تحفظ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کشمیر تحریک خواتین کی طرف سے آسیہ اور نیلو فر کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے کہا کہ ہرایک چیز پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی شعبدہ بازی کو چھوڑ کر ضمیر کو جگاکر حقایق کو تسلیم کرنا ہی بہتر ہے آخر کب تک حقایق سے آنکھیں موند لی جائیں گی۔
آسیہ نیلوفر کو برسی پر خراج عقیدت
