آسیہ نقاش کا برزلہ ڈرگ سٹور کا معائینہ

 سرینگر//صحت اور طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل برزلہ میں صوبائی ڈرگ سٹور کا اچانک معائینہ کیا ۔ وزیر موصوفہ نے وہاں مختلف ادویات کی دستیابی کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے سٹور میں آلات اور دیگر چیزوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جانا چاہئیے اور مانگ کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات دستیاب کی جانی چاہئیں ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ ادویات کو مناسب طریقے پر سٹاک کریں تا کہ لوگوں کو فائدہ ملے ۔ انہوں نے اس سٹور کو بڑھاوا دینے اور بنیادی ڈھانچے کو استوار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اس موقعہ پر متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران بھی وزیر موصوفہ کے ہمراہ تھے ۔