آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی جموں جیل میں علیل

 سرینگر//دختران ملت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی حالت جموں جیل میں بگڑ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈران کے اہل خانہ ان سے ملنے گئے تھے جہاں وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دونوں کی حالت بگڑ رہی ہے۔ بیان میں کیا گیا ہے کہ جیل کی جس سیل میں دونوں کو رکھا گیا ہے ،کی حالت کافی خراب ہے جبکہ دونوں کو ادویات بھی فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی کے پورے جسم میں دبیپیدا ہوگئے ہیں جبکہ فہمیدہ ایلرجی کی شکار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے ذریعے دونوں کو سرینگر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ریاستی حکومت انہیں جان بوجھ کر جموں میں رکھ رہی ہے اور ان کو کشمیر منتقل کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ محبوبہ مفتی کی ذاتی مداخلت کی وجہ سے انہیں کشمیر منتقل نہیں کیا جارہا ہے۔