آسیہ انداربی 4خواتین سمیت سرینگر سینٹرل جیل منتقل

  سرینگر //دختران ملت نے کہا  ہے کہ سربراہ آسیہ انداربی ، جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین ، صوفی فہمیدہ اور دو اور خواتین کو عدالتی حراست میں سرینگر سینٹرل جیل بھیج دیا گیاہے۔ خواتین رہنماؤں کو جمعہ کی رات  اس وقت انچی ڈورہ سے گرفتار کیا گیا جب فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کا گھیرا ئوکیا اور انہیںاپنی دو ساتھیوں کے علاوہ مکان مالک کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کرکے صدر پولیس اسٹیشن میں مقید کر دیا۔ہفتہ کو انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور سبھی کو سینترل جیل بھیج دیا گیا۔