سڈنی//آسٹریلیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں موسم خراب ہونے کے باعث لوگوں کو رہائشی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔ کوئنز لینڈ کی پولیس کے مطابق سیلاب میں بہنے والے 2افراد تلاش کیا جارہا ہے۔ادھرمیانمار کی شمالی میں واقع کاچین ریاست میں پیر کو دیر گئے جیڈ کے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ۔ یہ اطلاع پولیس نے منگل کو دی۔پولس نے بتایا کہ "گزشتہ رات مٹی کا تودہ گرا تھا۔ تقریباً 40 جیڈ کے کانکن اس میں دب گئے تھے ۔ آج صبح 12 لاشیں ملی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔’’ایک رہائشی نے بتایا کہ مٹی کے تودے میں دب کر مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے جو کاچن ریاست کے ہپاکنٹ ٹاؤن شپ کے ماٹ لن چونگ گاؤں میں ایک پرانے جیڈ کان کنی کے مقام سے ٹکرا گئی۔
آسٹریلیا : سیلاب کے باعث 8افراد ہلاک
