آسمانی بجلی گری | کھلن مرگ میں مزدور لقمہ اجل

گلمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک مزدور لقمہ اجل بن گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کی سہ پہر موسم اچانک خراب ہوا جس کے ساتھ ہی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر گلمرگ کے کھلن مرگ کے نزدیک 30 سالہ مزدور بشیر احمد کھٹانہ ولد سیف الدین کھٹانہ ساکنہ مہاین نامی شخص نے جوں ہی بارش سے بچنے کی خاطر درخت کا سہارا لیا اس دران اچانک آسمانی بجلی گریجس کی زد میں آکر بشیر احمد کھٹانہ موقع پرہی لقمہ اجل بن گیا۔ گلمرگ پولیس نے لاش برآمد کر کے ضروری لوازمات کے بعداسے آخری رسومات کی خاطر لواحقین کے حوالے کردی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مرحوم تین معصوم بچوں کا باپ تھا۔ادھر ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن کے صدر طارق احمد خان نے گورنر انتظامیہ سے غریب مزدور کے پسماندگان کو مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔