آزاد سمیت کئی لیڈران کی میاں خانوادے سے تعزیت پرسی

کنگن//سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بابا نگری وانگت کنگن جاکر میاں الطاف احمد اور دیگر سوگواران سے تعزیت کا اظہارکیا۔آزاد کے ہمراہ جے کے پی سی سی صدر غلام احمد میر، تاج محی الدین ،وقار رسول وانی اورپیرزادہ محمد سعید بھی تھے ۔ آزاد نے میاں بشیر احمد لاروی کے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی ۔ادھر سابق وزیر عبدالحق خان، فاروق اندرابی ،نعیم اختر، رفیع احمد میر،کفیل الرحمان اور عثمان مجید نے بھی بابا نگری وانگت جاکر میاں خانوادے سے تعزیت پرسی کی ۔