آزاد امید وار اوربھاجپا کے درمیان جھگڑا

پونچھ//پونچھ بلدیاتی الیکشن کے دوران وارڈ نمبر چھ بچتر نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور آزاد امید وارکے ورکران کے درمیان زبر دست لڑا ئی جھگڑا ہوگیاجس کے نتیجہ میں ممبر قانون ساز کونسل وبی جے پی پردیپ شرما کے بھائی نوین شرما ولد یوگراج شرما شدید زخمی ہوئے ہیں۔انہیں زخمی حالت میں ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیاگیاجہاں علاج کیاجارہاہے ۔اس وارڈ میں قائم کئے گئے پولنگ مرکز میں صبح پولنگ شروع ہوتے ہی دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس کو اسی وقت پولیس کی مداخلت کے بعد ختم کر دیا گیا تھا مگر ووٹنگ ختم ہونے سے کچھ وقت پہلے دونوں گروپوں کے درمیان پھر سے لڑائی ہوگئی جس کی وجہ سے نوین شرمازخمی ہوئے ۔بعدازاں دونوں طرف کے لوگ پولنگ مرکز کے آس پاس جمع ہو گئے جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حالات کو قابو کیا۔پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس پولیس تھانہ پونچھ میں درج کیاہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔