آزادی کے حق میں نعرے بازی بدقسمت آمیز

مینڈھر//سابق وزیر و پی ڈی پی سینئر لیڈر رفیق خان نے آزادی کے حق میں نعرے بازی کرنے پر نوجوانوں کو اکسانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے ۔مینڈھر میں پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رفیق خان نے کہاکہ آزادی کے حق میں نعرے بازی بدقسمتی کی بات ہے لیکن یہ واقعات ایسے ہی رونما نہیںہوتے بلکہ ایک گہری سازش کے تحت انجام دیئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے عناصر کو مینڈھر سے کوئی مدد نہیں مل رہی ۔ واضح رہے کہ حالیہ بند اور احتجاج کے دوران مینڈھر میں کچھ نوجوانوں نے آزادی کے حق میں نعرے بازی کی جس پر ان کے خلاف کیس درج کرکے ان میں سے پانچ کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔رفیق خان نے کہاکہ انتظامیہ کو ان سیاسی لیڈران کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے جنہوں نے ان نوجوانوں کو ایسا کرنے کیلئے اکسایا ۔ ان کاکہناتھاکہ غریب اور کمسن نوجوان آزادی کا معنی بھی نہیں جانتے جن کی گرفتاری کے بجائے ان لیڈران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو اس میں ملوث ہیں ۔