گاندربل//’آزادی کا امرت مہوتسو‘تقریبات کے سلسلہ میں زون تولہ مولہ کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر نے سنیچر کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صحت مند طرز زندگی اور سماج میں اتحاد و دوستی کے جذبہ کواپنانے کیلئے سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر شفقت اقبال نے کے ایکٹویٹی انچارج محمد مقبول کی موجودگی میں ریس کو ہری جھنڈی دکھائی جو صفاپورہ سے شروع ہوکر عشم بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکل ریس میں 89شرکاء، جن میں نوجوان طالب علم اور مقامی شہری موجود تھے۔ شرکاء سے بات چیت کے دوران شفت اقبال نے کہاکہ سائیکل ریلی منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوںاور لوگوںکو جسمانی سرگرمیاں اور سپورٹس کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر تندرست رہنے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ بعد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی3پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مومنٹو اور نقد انعقامات دیئے گئے۔
آزادی کا امرت مہوتسو،گاندربل میں سائیکل ریلی کا انعقاد
