’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘

 سرینگر//کابینہ سیکرٹری راجیو گابا نے آزادی کے 75 سال منانے کیلئے جاری آزادی کا امرت مہااُتسو کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ مرکزی سیکرٹری داخلہ اجے کمار بھلا ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ثقافت اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی سیکریٹریز کے ساتھ دیگر تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے چیف سیکریٹریز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری کلچر بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ شروع میں مرکزی سیکرٹری ثقافت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی پرذنٹیشن دی اور جاری سرگرمیوں میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شرکت کی حیثیت کو اجاگر کیا ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا کہ وہ اس تقریب کیلئے آزادی کی جدو جہد کے پانچ اہم موضوعات 75 پر نظریات ، 75 پر کامیابیاں ، 75 پر اقدامات اور 75 پر حل کیلئے مختلف یادگاری سرگرمیوں کا اہتمام کریں ۔ حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں احترام کے طور پر 75 سڑکوں اور 75 سکولوں کا نام مقامی نامعلوم ہیروز کے نام پر رکھا جائے گا ۔ مزید یہ کہ 75 ویں یومِ آزادی سے قبل تمام پنچائتوں میں کھیلوں اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں ، نوجوانوں کے کلبوں اور شجرکاری کمیٹیوں کے ساتھ شہریوں کی ترقی پسند مشغولیت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر نے کشمیری اور ڈوگری زبانوں میں ایک علاقائی ’ ریاست گیت ‘ بھی پیش کیا ہے جو جموں و کشمیر کی علاقائی شراکتوں اور خواہشات کو اجاگر کرتے ہوئے وزارت ثقافت حکومت ہند کو پیش کیا ہے ۔