’آزادی کا امرت مہااتسو‘ پر خصوصی مشاعرے کا اہتمام

پونچھ//فیلڈ آؤٹ ریچ بیورو (ایف او بی) ، راجوری نے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ’آزادی کا امرت مہااتسو‘پر ایک مشاعرے کا اہتمام کیاجس کی صدارت پروفیسر مصرف حسین شاہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے کی جبکہ اس موقعہ پر کرنل پی سنتھل کمار کمانڈنگ آفیسر 872 لائٹ رجمنٹ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ابتدائی کلمات میں پروفیسر مصرف حسین شاہ نے کہا کہ ’آزادی کا امرت مہا اتسو‘کے موضوع پر اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا اصل مقصد عوام میں قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا اور آزادی کی شراکت کو ظاہر کرنا ہے۔کرنل پی سنتھل کمار نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے الفاظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا امرت مہااتسو کا مطلب آزادی کی توانائی کا امرت ہے جس کا مطلب آزادی کی جدوجہد کے یودقاوں کی حوصلہ افزائی ، نئے خیالات اور وعدوں کا امرت ہے۔ آتمانیربھارت کا امرت بریگیڈیئر راجندرا سنگھ کی کشمیر کو پاکستانی باغیوں سے بچانے کیلئے ان کی بے پناہ شراکت اور قوم کی سالمیت کیلئے ان کی عظیم قربانی کی تعریف کرتے ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے پروگرام بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں باقاعدگی سے منظم کیا جانا چاہیے۔ مشاعرے میں جن پونچھ کے نامور شعرا نے شرکت کی ان میں شیخ سجاد حسین، محتشم احتشام بٹ ،جہانگیر اصغر قابل ذکر ہیں۔پروفیسر شہزاد بانڈے نے بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی زندگی پر ایک اہم پیپر پڑھکر ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس طرح کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ قبل ازیں شری گورنام سنگھ ، انچارج فیلڈ آؤٹ ریچ بیورو ، حکومت ہند ، راجوری نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور آزادی کا امرت مہااتسو تقریبات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر طلباء کے علاوہ کالج کے فروفیسران اور پونچھ کے معززین کی کہکشاں موجود تھی۔