آر پار تجارت کی معطلی | فیصلہ یک طرفہ: پاکستان

سرینگر//آر پار تجارت کی معطلی کیلئے حکومت ہند کی طرف سے’’تجارت کی آر میں سمگلنگ،منشیات اور نقلی کرنسی‘‘ کے الزامات کو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ یہ تجارت سمگلنگ،منشیات اور نقلی کرنسی‘ کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔اتوار کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کاروائی بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ بھارت کے الزامات بے بنیاد ہے کہ،کہ یہ طریقہ کار سمگلنگ،منشیات ،نقلی کرنسی اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔‘‘پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا’’ کشمیر سے متعلق باہمی اعتماد سازی کی یک طرفہ معطلی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ملکوں کی طرف سے سفارتی سطح پر معمولی فائدے کے بعد بھارت واپس لوٹنے کی کوشش کر رہا ہے،جبکہ پاکستان کے ساتھ مشاورت کئے بغیر اس کی معطلی قابل افسوس ہے۔‘