آر پارتجارت بدستور معطل

راجوری //ٹریڈ سنٹر حکام کی طرف سے حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائے جانے کے باوجود آر پار تجارتی سلسلہ بدستور منقطع ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے بعد منگل کے روز بھی تجارت نہ ہوپانے کے بعد حکام کو بدھ کے روز تجارتی سلسلہ بحال ہونے کی کچھ حد تک امیدیں تھیں تاہم وہ بھی معدوم ہوگئیں اور تجارت بحال نہ ہوسکی ۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران ٹرک قطاروں میں کھڑے رہے لیکن تجارت نہ ہوپائی ۔کسٹوڈین ٹریڈ سنٹر چکاں داباغ تنویر احمد نے بتایاکہ بدھ کے روز بھی تجارت نہیں ہوئی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوپاک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث تین ہفتے قبل تجارت اور بس سروس کا سلسلہ منقطع ہوگیاتھا جسے اب تک بحال نہیں کیاجاسکاہے ۔