سرینگر//جموں وکشمیر حق اطلاعات قانون تحریک نے کل ڈی سی آفس سرینگر میں کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انشیٹو کے اشتراک سے حق اطلاعات قانون 2019 کی عمل آوری پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا۔سابق چیف انفارمیشن کمشنر ،سینٹرل انفارمیشن کمیشن اور چیر پرسن سی ایچ آر آئی وجاہت حبیب اللہ نے سیمنا رکی صدارت کی جس میں لائین محکموں کے قریباً 40آفیسران کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔سیمنارکے انعقاد کا مقصد ضلع انتظامیہ کے آفیسران کو آر ٹی آئی ایکٹ کی اہمیت اوراس کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری دینا تھا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ ایک صاف وشفاف اور جوابدہ انتظامیہ اُن کا اصل مقصد ہے تاکہ ایکٹ کی صد فیصد عمل آوری یقینی بن سکے۔وجاہت حبیب اللہ نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہاکہ اس پورے عمل میں پی آئی اووز درحقیقت چیف آفیسران ہیں اس لئے محکموں کو ضروری جانکاری فراہم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیںہونی چاہیے کیونکہ محکموں پر طلب کی گئی جانکاری فراہم کرنا لازمی ہے۔انہوںنے ترقیاتی کمشنر پر محکموں کے سربراہان کو عوام مفادات سے تعلق رکھنے والی جانکاری اورفنڈس کے استعمال کے بارے میں اپنی ویب سائٹوں پر معلومات فراہم کرنے پرزوردیا۔اس موقعہ پر چیرمین جے اینڈ کے آرٹی آئی موومنٹ ڈاکٹر شیخ غلام رسول اورکارڈینیٹر سی ایچ آر آئی ونکٹیش نائیک نے بھی خطاب کیا۔
آر ٹی آئی ایکٹ کی اہمیت اورعمل آوری
