ترال// سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میںپیر کے روز محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا ہے جس میںمحکمہ کے افسران ،مقامی دہی نمائندوں،تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جانکاری کیمپ میں ماہرین نے منشیات کی وباء کو روکنے کے لیے حاضرین کو جانکاری دی کی وہ کس طرح مقامی سطح پر اپنے اپنے علاقوں میں اس حوالے سے اپنا کردار نبھا سکتے ہیں ۔مقررین نے تمام لوگوں سے منشیات کی وباء کو جڑ سے اکھاڑ پرپر زوردیتے ہوئے خشخاش اور دیگر ممنوعہ فصل کو اگانے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے بتایاخشخاش کی وجہ سے سماج میں منشیات کو فروغ مل رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ایکسائز آفیسرجنوبی کشمیر سمیر احمد نے بتایا کہ پورے جنوبی کشمیر میں خشخاش کی فصل کو بڑے پیمانے پر اُگایا جاتا ہے اور اسی لیے محکمہ نے امسال قبل از وقت اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے۔انہوں نے کہا اس بدعت کے قبل از وقت مکمل خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے تمام لوگوں سے اس حوالے اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی تاکہ اس بدعت کا مکمل طور خاتمہ ہو سکے ۔پروگرام میںڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور احمد گنائی ،تحصیلدار،نائب تحصیلدار کے علاوہ دیگر لوگوں کی نے شرکت کی ۔