آرینز گروپ کابین الاقوامی یوگا دن سے قبل یوگا سیشن کا اہتمام

جموں //آرینز گروپ آف کالجز ،راجپورہ کے عملہ ا ور طلاب نے بین الاقوامی یوگا دن سے قبل مختصر یوگا سیشن کا اہتمام کیا ، تاکہ طلاب کو یوگا کی اہمیت سے باخبر کیا جا سکے۔اس سلسلہ میں مختصر پروگرام کا اہتمام سوریہ نمسکار سے شروع کیا گیا۔طلاب اور عملہ نے یوگا کے متعدد آسن بشمول یوگ آسن،کپال بھاٹی، پرانایام ، سنکلپ وغیرہ کیا۔ڈائریکٹر آرئینزگروپ پروفیسر بی ایس سدھو نے طلاب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں طلاب کو روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت اور اسکی سائنسی مطابقت کے بارے میں وضاحت کی۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے باقاعدگی سے یوگا کرنے سے کام کرنے میں انتثار کم ہو جاتا ہے ،جسکی وجہ سے وہ ایک صحت مند زندگی بسر کرتا ہے۔رجسٹرار آرئینز گروپ سٹیون جاویندا نے کہا کہ طلاب میں باقاعدگی سے یوگا کرنے سے انہیں کافی فائدہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا یوگاسے طلاب کو ذہنی پریشانیوں ، منشیت کی عادت، تنائو، فٹنس ،پریشانی وغیرہ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔