جموں// سالانہ کارکردگی اور متعدد دیگر شعبوں جیسے کہ اکیڈمک، امتحانی نتائج، تمدنی کاروائیوں ،تخلیقی و سپورٹس وغیرہ کی کارکردگی کی بنیاد پر آرئینز گروپ آف کلاجز ،راجپورہ ،نزدیک چندی گڑھ نے سیشن 2018-19 کے لئے برانڈ ایمبیسڈر وں کا اعلان کیا ہے۔جے کے طلاب نے آ رینز میں سال بھی زیادہ سے زیادہ پوزیشنوں پر اپنا قبضہ جمایا ۔30اعلیٰ طلاب سے زیادہ گروپ نے متعدد شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آرینز کو متعدد سماجی پلیٹ فارموں کی نمائندگی کی ہے،جنھیں آرینز نے اپنے کیمپس میں انکی عزت افزائی کی ہے۔ چیئر مین آرئینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے طلاب کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی حصولیابی پر مبارک باد د ی۔انہوں نے کہا کہ ان شناخت شدہ ذہین جواںسال طلاب دیگرطلاب کو کارکردگی میں بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے۔کٹاریہ نے مزید کہا کہ آرینز نے اکیڈمک کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے کے طلاب ہر ایک شعبہ میںکامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں،جن کے نتائج سے وادی کے دیگر طلاب کو بھی اپنی اکرکردگی میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے ہمت ملے گی۔ڈائریکٹر آرئینز گروپ پروفیسر بی ایس سدھو نے کہا کہ آرئینز جموں و کشمیر کے طلاب کے لئے ایک اہم منزل بن گئی ہے۔آرینز ایک ایسا واحد کمپلیکس چندی گڑھ کے نزدیک ہے،جہاں پر جے کے طلاب کی اکثریت زیر تعلیم ہے۔
آرینز کے برانڈ ایمبیسڈروں کا اعلان
