آرینز کالج میں جموں و کشمیر کی4طالبات نے نیا ایپ تیار کیا

سرینگر //آرینز کالج میں جموں کشمیر کی چار طالبات نے ایک ایپ تیار کیا ہے جو ماہ صیام میں طلاب کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ایپ کی مدد سے مسلمانوں کو ماہ صیام کے دوران سحری اور افتار کے وقت پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔ ایپ میں ایک الیکٹرونک بز بھی ہے جو سحری اور افتار کے وقت لوگوںکی مدد کرے گا۔ ایپ گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والی بی ٹیک طالبہ مہوش رشید اور بسما پروین جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والی پوجا سفایہ اور مانسی سالاریہ نے ملکر اور آپسی بھائی چارے کی مثال قائم کرنے کیلئے مذکورہ ایپ تیار کیا ہے۔ آرینز گروپ آف کالج کے چیئرمین انشو کٹاریہ نے کہا کہ آرینز نے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری طلاب میں کافی ہنر موجود ہے (بقیہ صفحہ8پر: تیار )