آرینز میں بسنت پنچھمی کوجوش و خروش سے منایا گیا

سرینگر//آرینز گروپ آف کالجز راجپورہ چندھی گڑھ نے اپنے کیمپس میں بسنت پنچھمی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ کالج کو پیلے رنگ کے پھولوں اور رنگولیوں سے سجایا گیا تھا۔ خواتین عملہ نے پیلے کپڑے پہنے تھے اور پیلی مٹھائیاں حاضرین میں تقسیم کی گئیں۔ پتنگ بازی کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ یہ پنجاب کی متحرک روایت کو ظاہر کرنا تھا جس میں اندرونی آزادی، تخلیقی فخر اور زندگی کے جذبے کی عکاسی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ہندو کیلنڈر کے مطابق بسنت پنچھمی کا تہوار ماگھ کے پانچویں دن کو منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو عام طور پر ہندوستان میں موسم بہار کے آغاز کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔