آرینزگروپ آف کالجزکاکانووکیشن 5مارچ کو، ہماچل پردیش کے گورنر مہمان خصوصی ہونگے

 چندی گڑھ // ہماچل پردیش  کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر5 مارچ کو آرینزگروپ آف کالجزراج پورہ چندی گڑھ کا دورہ کریں گے۔ ہونہار طلباء کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دینے کے لئے گورنرکانووکیشن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وائس چانسلرمہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی ڈاکٹر بوٹا سنگھ،وائس چیئرمین آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ایم پی پونیا مہمان ذی وقار ہوں گے۔ اس کے علاوہ  انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راکیش اگروال بھی خاص مہمان ہونگے ۔آرینز گروپ کے  چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہتقریب کی صدارت کریں گے۔ایم بی اے، بی بی اے، بی سی اے، بی ٹیک، بی اے ایل ایل بی، بی ایس سی ایگریکلچر، ایجوکیشن سمیت مختلف پروگراموں کے طلبائجو 2019، 2020 اور 2021 میں پاس آؤٹ ہوئے ہیں انہیں ڈگریاں دی جائیں گی۔ اہل طلباء  کالج کی ویب سائٹ www.aryans.edu.in کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔