آرینزانسٹی چیوٹ آف نرسنگ میں

سرینگر//آرینزانسٹی چیوٹ آف نرسنگ چندیگڑھ کے جی این ایم اوراے این ایم طلباء نے ’’Know Your Status‘‘موضوع کے تحت عالمی یوم ایڈزمنایا تاکہ سماج میں اس خطرناک بیماری کے تئیں بیداری پیدا کی جائے ۔اس موقعہ پر اچھے صحت کی برقراری کی اہمیت اور ایڈزکی وجوہات اور اس بیماری سے بچائو کی تدابیر سے متعلق متعدد سرگرمیاں جن میں چہرے پر پینٹگ ،رنگولی ،پوسٹر بنانا وغیرہ انجام دی گئیں۔آرینز گروپ کے ڈائریکٹر بی ایس سدھو نے اس موقعہ پراس دن کی اہمیت کواُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے متعلق آگاہی ہی اس بیماری سے بچائو کابنیادی عنصر ہے۔انہوں نے عوام کی بہبود کیلئے سال بھراس بیماری سے متعلق بیداری مہم چلانے پرزوردیا۔ سدھو نے مزیدکہا کہ اس خطرناک بیماری میں مبتلا لاکھوں مریضوں کوبچانے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کوسر نوجلا بخشنے کیلئے یہ دن منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ایڈز مریضوں کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کی یاددلاتا ہے اور ہمیں آج کے دن اس بات کا عہدکرنا چاہیے کہ ہم ایڈز مریضوں کے تئیں ہمدردی کاجذبہ پیدا کرکے انہیں معمول کی زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کریں