اننت ناگ/ /حسن پورہ آرونی بجبہاڑہ میں محاصرہ کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران جنگجوئوں نے فورسز پر گرینیڈ پھینکا کس کے نتیجے میں6اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حسن پورہ آرونی میں جنگجو مخالف آپریشن کے اختتام کے دوران پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے ۔ آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران ہی جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گرینیڈ پھینکااور فرار ہوگئے۔گرینیڈکے آہنی ریزوں سے کانسٹبل محمد رفیق میر،کانسٹبل لیاقت علی خان،کانسٹبل سبجیت سنگھ ،کانسٹبل پرمانند کورمی،کانسٹبل ضیاء الحق اور کانسٹبل رام ناتھ لوہرا نامی اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔فورسز اہلکاروں نے آس پاس کے علاقوں کو دوبارہ محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے ۔
آرونی میں گرینیڈ حملہ
