آرنوڑہ، ڈوڈہ میں قومی ایکتا سبھا کا اہتمام

 ڈوڈہ // فوج کی جانب سے آرنو ڑہ میں قومی ایکتا سبھا کا اہتمام کیا گیا ،جس میں تمام طبقوں کے لوگوں نے آرنوڑہ اور گھٹ کے مذہبی اساتذہ کے ہمراہ جوش و خروش سے شرکت کی۔اجلاس کا اہتمام لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کثرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایونٹ سے آرنوڑہ اور گھٹ کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 100مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے مختلف طبقوں کے لوگوں کے دلوں کو جیتنے کیلئے ایسے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔