آرمینیا : اراکین پارلیمان گتھم گتھا

یریوان// آرمینیا کی پارلیمان میں حکمراں سول کنٹریکٹ پارٹی کے رکن ہائک سرگسیان نے سابق وزیر دفاع سیران اوہانیان پر غداری کا الزام لگادیا، جس کے باعث اجلاس کے دوران ایوان میں موجود اوہانان نے پہلے سرکسیان کو زبانی جواب دیا، پھر پانی کی بوتل اس کے سامنے پھینک ماری۔ اس کے بعد حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان آپس میں گتھم گھتا ہو گئے۔ بہت دیر تک جاری رہنے والی اس کشیدگی پر قابو پا نے کے بعد پارلیمان میں فوج طلب کرنی پڑگئی، جس نے ان ارکان کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔