آذربائییجان کے اسپتال میں آتشزدگی سے 30افرد ہلاک

باکو//آذر بائیجا ن کی راجدھانی باکو میں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کرنے والے ایک مرکز میں لگی آگ سے تیس افراد کی موت ہوگئی۔یہ اطلاع جمعہ کے روز جنرل پرازیکیوٹر دفتر نے دی۔دفتر کے ترجمان یلدر سلطان نے بتایا کہ جا ئے حادثہ سے اکتیس افراد کو بچالیا گیا ہے ۔آذربائیجان کے افسسران نے بتایا کہ آگ غالبا اس عمارت کے بجلی نیٹ ورک میں آئی خرابی کی وجہ سے لگی جس میں یہ مرکز قائم ہے ۔