پونچھ//ایس ایس ایس (سماج سیوا سوسائٹی) نامی تنظیم نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آدھار کارڈ ٹیم پر کارڈ بنانے کے عوض پیسے وصول کرنے کا الزام عائد کیاہے ۔سوسائٹی چیئرمین جگل کشور نے الزام لگایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر میں قائم آدھار کارڈ آفس میںلوگوں سے کارڈ بنانے کا 300روپیہ رشوت لی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دفتر میں تعینات ملازمین ایک بڑے اسکینڈل میں ملوث ہیں لیکن اعلیٰ افسران کو اس کی کوئی خبر ہی نہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ بڑے پیمانے پر ہونے والی اس کرپشن کی تحقیقات کرائیں اور ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب عوام کو لوٹا نہ جائے ۔کیپٹن جسونت سنگھ،امنیش دتا، نوی بالی، رشید، اوم پرکاش وغیرہ نے بھی ایسے ہی الزامات عائد کئے ہیں۔