نیوز ڈیسک
سرینگر//پرنسپل سیکریٹری صحت و طبی تعلیم منو ج کمار دِویدی اور یونیک آئید ینٹی فکیشن اَتھارٹی اِنڈیا ( یو آئی ڈی اے آئی )کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بھاونا گرگ نے سول سیکرٹریٹ میںجموں و کشمیر میں سول رجسٹریشن سسٹم (سی آر ایس) کے ذریعے ہسپتالوں میں آدھار سے منسلک پیدائشی رجسٹریشن (اے ایل بی آر) کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں آدھار سے منسلک پیدائشی رجسٹریشن ( اے ایل بی آر ) اور سول رجسٹریشن سسٹم ( سی آر ایس )کے مکمل عمل آوری کے لئے مربوط کوششیں کریں۔اُنہوں نے پروگرام کے کامیاب عمل آوری کے لئے تمام ٹیکنیکل فارملٹیز کو مکمل کرنے پر زور دیا اوراُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ پورٹل کو جلد اَز جلد جموں وکشمیر میں دستیاب اور قابل رَسائی بنانے کے لئے رجسٹرار جنرل آف اِنڈیا کے ساتھ کیس کی پیروی کریں۔اُنہوں نے عملے کی تربیت ، رجسٹرار آف برتھ کی ایمپنلمنٹ ،ضروری آلات کی خریداری اور اِس کام کے لئے تربیت یافتہ عملے کی شناخت جیسے جزوی پروگراموں کی صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اُنہوں نے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ اَفرادی قوت کو تربیت دینا شروع کریں تاکہ یہ پورا عمل جموںوکشمیر میں مقررہ وقت کے اَندر مکمل طو رپر کام کرسکے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جائے اور کسی بھی خلأ کو یوآئی ڈی اے آئی کے سامنے پیش کیا جائے ۔اُنہوں نے اَفسران کو اِس سکیم کے تحت تمام متعلقہ ہسپتالوں ، ضلع ہسپتالوں ، سی ایچ سیز ، پی ایچ سیز او رنجی ہسپتالوں کا احاطہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔