آدھار سے منسلک اہلکاروں کو مستقل بنانے کامطالبہ

ڈوڈہ //جموں و کشمیر آدھار ایسو سی ایشن کا آدھار سے منسلک اہلکاروں کو مستقل  ملازم بنانے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔ ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ضلع ڈوڈہ کے صدر نعیم الحق نے کہا کہ کہ نوجوانوں نے سات سال قبل آدھار بنانے کا کام شروع کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں نے دن و رات کام کر کے ریاست میں آدھار کار ڈ جاری کرنے میں مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن نے حال ہی میں سیکرٹری انفارمیشن و ٹیکنالوجی سوگات بسواس کے ساتھ ملا قات کی ،جنھوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہ مدعا حل کریں گے اور انہیں بطور مستقل ملازم تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ بنانے کے لئے اینرولمینٹ ایجنسی کو ہٹایا جائے گا لیکن اس کے ساتھ کام کر رہے نوجوانوں کو تباہ نہیں کیاجائے گا۔ ایسو سی ایشن کے نائب صدر وصیم گٹو نے مطالبہ کیا کہ نئے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے بجائے ان نوجوانوں کو تعینات کیا جائے،کیونکہ وہ تجربہ کار اور تصدیق شدہ ہیں ۔ پریس کانفرنس میں سنجیت بھگت، محمد اسلم ، نعیم الحق، وصیم راجا گٹو، محمد ععرفان ، مسرت گٹو، بابو رام ، اعجاز احمد، رشید علی، رشید بشیر، توصیف ملک، نصیر احمد اور خالد وانی نے بھی شرکت کی۔