آدھار انرولمنٹ مرکز کا افتتاح

 سر ی نگر//سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے یہاں آئی سی ڈی ایس بلاک میں پہلے آدھار انرولمنٹ مرکز کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹوریٹ نے ریاست بھر میں 141 آئی سی ڈی ایس بلاکوں میں آدھار انرولمنٹ مراکز قائم کئے ہیں۔یہ پروجیکٹ مرکزی وزارت برائے وومن چائیلڈاور یونیک اڈنٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے اشتراک سے چلائے جار ہے ہیں۔ریاست کے دیگر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹوں میں آدھار مراکز کو قائم کرنے کا عمل جاری ہے اور ایک مرحلہ وار طریقے پر مکمل کئے جائیں گے۔تمام متعلقین اور خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ نزدیکی آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ میں جا کر اپنی آدھار انرولمنٹ کروائیں۔ ادھرراشٹریہ پوشن ماہ مہم کے تحت آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سنگھ پورہ بارہمولہ کے اہتمام سے ایک روڈ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں اے ڈبییو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ ،سپروائزروں نیز فیلڈ ورکروں نے شرکت کی۔ریلی کے دوران صحت کیلئے غذائییت کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ریلی کے دوران بچوں اور خواتین کی تغذیہ کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا گیا اور اس حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔اسی طرح راشٹریہ پوشن ماہ مہم کے تحت ای سی سی ای دن مختلف علاقوں جن میں واگورہ،بارہمولہ ،سمیت مختلف علاقے شامل ہیں ۔