آج کی کوششوں کا ثمرہ کل ملے گا: لیفٹیننٹ گورنر

جی ایم سی اننت ناگ کا دورہ، اعلیٰ سطحی میٹنگ میںضلع میں کوویڈ صورتحال پر تبادلہ خیال

 
اننت ناگ//جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہانے منگل کے روز کہاکہ شعبہ صحت کوبہتر بنانے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بہتر نتائج آنے والے دنوں میں نکلیں گے۔ انہوں نے منگل کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدار ت کی ،جس میں سیول انتظامیہ ،محکمہ صحت اوردیگر کئی محکموں کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔منوج سنہانے اسبات پرزوردیاکہ کورونا مریضوں کیلئے طبی سہولیات بشمول آکسیجن اورادویات کی دستیابی کاخاص خیال رکھاجائے ،اوراسبات کویقینی بنایاجائے کہ اسپتالوں اورکوویڈ مراکز میں داخل کئے جانے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہوں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ نے شعبہ صحت کوبہتر بنانے کیلئے کئی فوری نوعیت کے اقدامات اُٹھائے ،جن میں ایک اہم اقدام کے بطوراسپتالوں کوآکسیجن پلانٹوں سے آراستہ کیا گیا ،اورادویات کیساتھ ساتھ ویکسین کی دستیابی کوبھی یقینی بنایا گیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ وادی کیساتھ ساتھ صوبہ جموں میں بھی طبی سہولیات میں کافی بہتری اورسدھارلایا گیاہے ۔ان کااس موقعہ پرکہناتھاکہ شعبہ صحت کوبہتر بنانے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بہتر نتائج آنے والے دنوں میں نکلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسپتالوں اوردیگر صحت اداروں ومراکز میں پائی جانے والی کمیوں اورخامیوں کوبتدریج دورکیا جارہاہے ۔ منوج سنہا کاکہناتھاکہ ہماری آج کی کوششوںکا ثمرہ ہمیں آنے والے دنوں میں ضرور ملے گا۔منوج سنہانے مزیدکہاکہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ نے کورونا سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی مرتب کی اوراس حکمت عملی کے نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں موجودہ کوششوںواقدامات کے مزید موثر نتائج نکلیں گے ۔انہوں نے میٹنگ میں موجود سیول حکام خاص کر شعبہ صحت کے افسروں اورڈاکٹروں پرزوردیاکہ وہ اسپتالوں اورکووڈ مراکز میں لازمی سہولیات کوبہم رکھنے پرخاص توجہ مرکو زکریں ۔ساتھ ہی لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہانے ایس ائوپیر کی پاسداری اوراحتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کوانتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے حکام کوہدایت دی کہ ایس ائو پیرکی خلاف ورزیوںکے امکانات کوکم سے کم کیاجائے ،تاکہ ہمیں کورونا کے پھیلائو پرروک لگانے میں کامیابی مل سکے ۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع میں کورونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کیساتھ ساتھ اسپتالوں اورکوویڈ مراکز میں متاثرین کوفراہم کی جانے والی طبی ودیگرسہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ لاک ڈائون پرسختی کیساتھ عمل کئے جانے اوردیگرلازمی اقدامات روبہ عمل لانے سے ضلع اننت ناگ میں کورونا کے نئے کیسوں اورمریضوں کی موت واقعہ ہونے کی تعدادمیں کمی آئی ہے ۔انہوں نے میٹنگ میں کہاکہ اب ضلع اننت ناگ میں صورتحال پہلے کے نسبت کافی بہتر ہورہی ہے ،کیونکہ نئے کیسوں کی تعدادکم ہوئی ہے ۔