آج ٹریفک کو جموں سے سرینگر کی اجازت

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر جمعہ کے روز ٹریفک کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت تھی اور اکا دکا تریفک جام کو چھوڑ کر مجوعی طور پر شاہراہ پر معمول کا ٹریفک چلتا رہا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ جمعہ کیش ام تک وادی کشمیر سے جموں کی طرف دوہزار سے زائید مال اور مسافر گاڑیوں نے اپنا سفر کیا اور ٹریفک چھوڑنے کیلئے مقرر اوقات کے اندر قاضی گنڈ سے چھوڑا گیا بیشتر ٹریفک شام تک رام بن بانہال سیکٹر کو پار کرچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جاری فورلین تعمیراتی  کام کی وجہ سے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکا ہلکا ٹریفک جام رہا اور ٹریفک کی حرکت سست رہی تاہم پچھلے کئی روز کے مقابلے جمعہ کے روز شاہراہ پر معمول کے ٹریفک کو کوئی خاص پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔