سرینگر// پچھلے ہفتے 34گھنٹوں تک اور اب جموں کشمیر انتظامیہ نے آج شام سے 11اضلاع میں 84گھنٹوں تک کورونا لاک ڈائون کااعلان کیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی شام یہ اطلاع دی گئی کہجموں و کشمیر کے 11اضلاع میںانتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے بعدجمعرات کی شام 7بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک 84گھنٹوں کے لاک ڈون کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ ادھم پور میں اس مدت کیلئے کرونا کرفیو نافذ رہے گا ۔تاہم ضروری خدمات کو لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔11اضلاع میں سرینگر،اننت ناگ،بارہمولہ،بڈگام،کولگام،پلوامہ،گاندر بل،جموں،کٹھوعہ،ریاسی میں جمعرات کی شام 7بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک مکمل لاک ڈون رہے گا جبکہ ادھم پور میں کورونا کرفیونافذالعمل ہوگا ۔ا س حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت تمام ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے ممنوعات کے ساتھ ساتھ جائز سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی احکامات جاری کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر سمیت سبھی اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے اپنے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اسکی جانکاری دی۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ضروری خدمات کو چھوٹ دی جائے گی جس میں تفصیلی احکامات جاری کیا جائیں گے۔خیال رہے کوروما وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پوری وادی میں دن بدن مثبت کیسوں اور اموات میں تویشناک حکد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پچھلے ہفتے انتظامیہ نے جموں کشمیر میں سنیچر کی شام سے پیر کی صبح تک 34گھنٹے تک کورونا کرفیو نافذ کیا تھا۔
آج شام سے پیر کی صبح تک 84گھنٹے کے لاک ڈاؤن کا اعلان
