آج سورج گرہن:براہ راست دیکھنے سے بنیائی کو خطرہ :ماہرین

سرینگر// ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سیدھے سورج کی طرف دیکھنے سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے کہا ہے کہ بغیر کسی حفاظتی اقدام سے سورج گرہن کو دیکھنا آنکھوں کی روشنی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر مکمل طور پر روشنی سے محروم کرسکتا ہے۔ سوموار 21اگست کو 99 سال بعد مکمل سورج گرہن دیکھنے کو ملے گا۔ اس دوران چاند چند منٹ کیلئے سورج کو مکمل طور پر ڈھک لے گا اور دن رات میں تبدیل ہوجائے گا۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ یہ گرہن صرف امریکہ اور کشمیر میں دیکھنے کو ملے گا اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی صورت میں بغیر کسی حظاظتی عینک کے سورج کی طرف نہ دیکھیں۔  انہوں نے کہا کہ سیدھے سورچ کی طرف دیکھنے سے آنکھوں کی پتلی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائے ناکیولرز، ٹیلسکوپ اور دیگر چیزوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔