آج دوپہرسے موسم تبدیل ہوگا | میدانی علاقوں میں بارشیں، بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری

سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب وادی میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفت وقفے سے متعدد علاقوں میں جاری رہا۔جبکہ سونہ مرگ، گلمرگ، پیر کی گلی اور کرناہ کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے موسم میں تبدلی آئے گی اور 22اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ وادی میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے ہی موسم خراب ہوا اور میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری شروع ہوئی ۔ پہاڑی علاقوں پہلگام،سونہ مرگ، گلمرگ ، کپوارہ، ستھن ٹاپ، پیر کی گلی ،پنجترنی ،سادھنا ٹاپ ، شمس بھری پہاڑوں ، زیڈ گلی ، راگنی کے ساتھ ساتھ دیگر اونیچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی اور ان علاقوں میں 3سے5انچ تک برف جمع ہوئی تھی ۔ پہاڑی علاقوں میں ہونے والی تازہ برف باری سے درجہ حرارت میں گراواٹ دیکھنے کو ملی ہے اور سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 11.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 9.4 ، پہلگام میں 7.6 ،کپوارہ 8.6 ،کوکرناگ 8.3، اورگلمرگ میں 5.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.1،قاضی گنڈ میں 13.1،پہلگام میں 12.6اور گلمرگ میں 7.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں 24گھنٹوں کے دوران صبح ساڑے 8بجے تک 2.4ملی میٹر بارش ، قاضی گنڈ میں 2.3 ، گلمرگ میں بھی 7.8ملی میٹر بارش ہوئی ۔سونہ مرگ کے بالائی علاقوں میں رواں برس کی تیسری برفباری ہوئی۔ گنڈ کنگن، کلن ،گگن گیر ،سونہ مرگ، زوجیلا، بالتل اور سربل میں سنیچر کی شب سے موسلادھار بارشیں شروع ہوئیں جو اتوار کے روز بھی دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہیں۔ بارشوں کیساتھ ساتھ زوجیلا ک،ھلن مرگ، سونہ مرگ، تھاجواس، پنجترنی  اورگمری کے پہاڑوں پر رواں برس کی تیسری برفباری ہوئی ۔