آج اورکل موسم کروٹ بدلے گا

اشفاق سعید
سرینگر//انڈیا میٹرو لاجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والی مغربی ہوائوں کے اثر سے دور دور تک ژالہ باری،بجلی چمکنے اور بارش ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ایک بیان میں محکمہ نے کہا کہ آسام، میگالیہ،منی پور، میزورام،مغربی بنگال،اور سکم میں 18اور 19اپریل کو بارشیں ہونگی ۔19اپریل کو جموں  و کشمیر میں بارشوں کا قوی امکان ہے جبکہ 20اور 21کواترا کھنڈ میں موسم خراب ہوگا۔تاہم جموں کشمیر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 19اور20کو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا کہ پیر کوسرینگرمیں پارہ26ڈگری اورجموں شہرمیں40ڈگری سینٹی گریڈسے زیادہ تھا۔ اتوار اور پیرکی درمیانی رات سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔