آتش بازی سے نئی دہلی شدید دھندکی لپیٹ میں

نئی دہلی//یو این آئی// دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دیوالی کی رات کو ہونے والی آتش بازی کا اثر جمعہ کی صبح نظر آیا جب لوگوں کو گلے اور آنکھوں میں جلن کی پریشانی محسوس ہوئی۔سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود، تہوار کا جشن منانے کے جنون میں پٹاخے پھوڑنے کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس خطرناک زمرے میں پہنچ گیا ہے اور صبح کو آسمان میں دھواں اور آلودگیوں کی ایک موٹی چادر چھائی رہی۔جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں پارٹکیولیٹ میٹر (پی ایم) 2.5 کا ارتکاز 999 فی کیوبک میٹر پر نانپا گیا، جب کہ پڑوسی شہروں فرید آباد، غازی آباد، گڑگاؤں اور نوئیڈا میں یہ 400 فی مکعب میٹر سے زیادہ تھا۔سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (SAFAR) کے مطابق اتوار تک ہوا کے معیار میں بہتری کا امکان نہیں ہے ۔