آتشزدگی ورداتیں

کولگام+بانڈی پورہ//جنوبی کشمیر کے کوٹہ مرگ دمحال ہانجی پورہ میں آگ کی ایک واردات میں 3مکانات جبکہ بانڈی پورہ میں ایک واردات میں تحصیل دفتر خاکستر ہوگیا ۔کوٹہ مرگ دمحال ہانجی پورہ میںجمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب جمال الدین کے گھر سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید دو مکانوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ  مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے عملہ نے فوری طور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم تین مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے جن میں جمال الدین کسانہ کے علاوہ غلام حسن کسانہ،پرویز احمدکسانہ اور رشیداحمدکسانہ کے مکانات شامل ہیں۔۔ادھربانڈی پورہ میں تحصیل دفتر کی عمارت میں آگ نمودار ہونے سے خاکستر ہوگئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دفتری یکارڑ جل گیا یا محفوظ ہے ۔ افراتفری میں کسی افسر نے فون نہیں اٹھایا۔ تحصیلدار دفتر کی عمارت میں پانچ بجے کے قریب آگ نمودار ہوئی ۔ اگرچہ فائر بریگیڈ عملہ نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کے شعلوں کے سامنے سب بے بس دکھائی دئے تاہم دیگر عمارتوں کی جانب آگ کو پھیلنے نہیں دیاگیا۔ تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر نازکی اور نائب تحصیلدار کی نگرانی میں بچاو کارروائی کو جاری رکھا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بعض ریونیو ریکارڑ بھی خاکستر ہوگیا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تاحال تصدیق نہیں ہوئی ۔