مشتاق الحسن+ارشاد احمد
ٹنگمرگ+بڈگام //ٹنگمرگ پنہ ڈوری بابا ریشی میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ۔ ٹنگمرگ قصبے سے دس کلو میٹر دور پنہ ڈوری باباریشی میں فیاض احمد جو ولد عبدالجبار جو کا رہاشی مکان اچانک آگ لگنے سے مکمل طور مال واسباب سمیت خاکستر ہوگیا۔ نمازِ فجر کے وقت رہائشی مکان میں اچانک بجلی سرکٹ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ کے شعلے بلند ہوگئے ۔اگرچہ مقامی لوگوں نے فوری طور فائرسروس ٹنگمرگ کو اطلاع دی گئی تاہم جب تک فائرسروس کی گاڑی جائے حادثے پر پہنچ گئی تب تک رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ ادھربڈگام کے گرویٹھ سے ملحقہ احد وانی محلہ میں بعد دوپہر آتشزدگی کی واردات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق گرویٹھ سے ملحقہ احد وانی محلہ میں دوپہر بارہ بجکر پندرہ منٹ پر غلام حسن وانی ولد غلام احمد کے دو منزلہ مکان سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جو بہت تیزی سے پھیلا اور مزید دو رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اس واردات میں غلام حسن ڈار ولد غلام محمد ڈار اور بلال احمد وانی ولد محمد شفیع کے مکانات کو کافی نقصان پہنچا۔اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی، پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی تاہم آتشزدگی کی واردات میں تینوں مکانات اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا.پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی تحقیقات شروع کردی۔
آتشزدگی وارداتیں
