سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں رونما متواتر آتشزدگی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے گرویٹھ خانصاحب میں آگ کی ہولناک واردات میں رہائشی مکانات و قیمتی املاک کو ہوئے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی مکمل آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والے ہرکنبے کی بار آبادکاری کے لئے ایک جامع سکیم فوری طور ترتیب دیں تاکہ متاثرین اپنی مدد کے لئے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو آگ سے بچاؤ کیلئے تدابیر کو مزید وسعت دینی چاہئے اور فایر اینڈ ایمرجنسی سٹیشنوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تحصیل سطح پر کم سے کم ایک فائر سٹیشن قائم کر نا چاہئے۔