آتشزدگی وارداتیں | بانڈی پورہ میں مسجد اورکپوارہ میں رہائشی مکان خاکستر

بانڈی پورہ+کپوارہ// بانڈی پورہ کے نوپورہ علاقے میںجامع مسجد نورمیں صبح کی اذان کے بعداچانک آگ نمودارہوئی جس سے مسجد کی دو منزلیں  خاکستر ہوئیں۔ آگرچہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم مسجد کو زبردست نقصان پہنچا۔ کپوارہ کے منز ہار میں دوران شب ا ٓگ کی ایک واردات کے دوران گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ منزہا ر ہایہامہ میں دوران شب شاکر حسین کے مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے اور مقامی لوگ جائے واردات پہنچ گئے اور بچائو کارروائی شروع کی۔مقامی لوگوں نے اگر چہ آگ بجھانے کیلئے محنت کی تاہم مکان میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میںآکر 36سالہ میمونہ اور 25سالہ ناصر احمد خان جھلس گئے ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور زخمیو ں کو سب ضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا جہا ں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔