آب زم زم کی فراہمی کیلئے روبوٹ متعارف

ریاض// مسجدالحرام میں زائرین کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کروادی گئی۔ عبدالرحمن السدیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زائرین کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے اہم ہے بالخصوص جب کہ کورونا وائرس کی وباء کا پھیلاؤ عام ہوگیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق روبوٹ زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر زم زم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔