آئی پی ایل بایو۔ببل | وائرس پھیلنے کی وجوہات کی جانچ کرنی ہوگی :گانگولی

نئی دہلی/یواین آئی// ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے آئی پی ایل بایو ببل میں کورونا وائرس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کا ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنا وائرس پھیلنے کی وجہ ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کو یہ تصدیق کرنے کے لئے کہا ہے کہ کیا واقعی میں ایسا ہوا ہے تومعاملے کی جانچ کرنی ہوگی ۔گانگولی نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی اس سال اکتوبر۔نومبر میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے پہلے آئی پی ایل 2021 کے بچے ہوئے میچوں کے لئے کوئی راستہ نکالے گا۔ انہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل کے بیچ میں منسوخ ہونے کے بارے میں کہا کہ مجھے حقیقت میں یہ نہیں پتہ کہ بایو ببل کے اندر یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی ۔ ہم جانچ کرنی ہوگی اور اس کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا، لیکن میرا خیال ہے کہ ایک سے دوسرے شہر کا سفر کرنا اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ آئی پی ایل یو اے ای میں ہوا تھا جہاں تین مقامات اور ایک محدود علاقے کے اندر سب کچھ محدود تھا۔ آپ کو ملک کے چاروں اور پیدا ہوئی صورتحال کو بھی دیکھنا ہوگا۔ جس طرح روزانہ اتنے لوگ متاثر ہورہے ہیں وہ پوری طرح سے حیران کن ہیں۔ کل کیا ہونے والا ہے ، یہ کوئی نہیں جانتا۔ سبھی کے لئے چیزیں قابو سے باہر ہوگئی ہیں۔