آئی ٹی تنازعات،شکایات اور اپیل | امیت شرما فیصلہ ساز افسر مقرر

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق تنازعات،شکایات اور اپیل کیلئے کمشنر سیکریٹری امیت شرما کو فیصلہ ساز ( ایڈ جوکیٹنگ) افسر کے طور پر تعینات کیا ہے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر راجندرکمار کھجوریہ کی طرف سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے ’’نوٹیفکیشن جی ایس آر240 (E) محررہ25مارچ2003 کی بنیاد پر ’’انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون‘‘ مجریہ2000 کے دفعہ 46 کے مطابق ، امیت شرما انتظامی سکریٹری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کو مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے محکمہ آئی ٹی میں فیصلہ ساز( ایڈجوکیٹنگ) افیسر تعینات کیا گیا ہے‘‘۔سرکیولر کیمطابق ان کے دفاتر جموں اور سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ میں ہونگے۔