آئی ٹی آئی ترال پر چھاپہ

ترال//اینٹی کورپشن بیورو (اے سی بی ) نے ترال میں آئی ٹی آئی پر چھاپہ مار کر ریکارڑ کو اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ اے سی بی کی ایک ٹیم نے جمعرات کو صبح ساڑھے دس بجے انڈس ٹریل ٹرینگ انسٹچیوٹ( آئی ٹی آئی) ترال پر چھاپہ مارا اور یہاں مختلف قسم کے ریکارڑ کی دن بھرچھان بین کی اور یہ چھاپہ کسی شہری کی شکایت پر ڈالا گیا ہے ۔ٹیم کو یہ شکایت ملی کہ ادارے کیلئے کچھ سامان خریدا گیا ہے جس کے لئے ٹنڈرنگ نہیں کی گئی ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ قصبے میں قائم دیگر دفاتر کو بھی جواب دہ بنایا جائے اور جو بھی محکمہ یا افسران خردبرد ملوث ہوں گے ، ان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے ۔