کپوارہ /اشرف چراغ / میو نسپل کمیٹی کپوارہ کی جانب سے دو ماہ قبل ضلع کی رونق کو ود بالا کرنے کے لئے’’ I LOVE KUPWARA‘‘کا سائن بورڈ نصب کیا جو چند ہی روز میں لوگو ں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ضلع بھر کے لوگ یہا ں آکر سائن بورڈ کے ساتھ اپنی تصویر اٹھاتے تھے لیکن چند روز قبل سائن بورڈ کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے سائن بورڈ کی خوبصورتی خراب ہوگئی ۔میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کپوارہ ریا ض احمد میر کا کہنا ہے کہ سائن بورڈ نصب کرنے کا مقصد یہ تھاکہ ضلع کی رونق کو دو بالا کر دیا جائے گا اور اس بور ڈ کو جس خوبصورتی سے بنایا گیا تھا اس سے مزکورہ سائن بورڈ لوگو ں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور اس بورڈ کے ٹاون ہال کپوارہ کے دفتر کے سامنے لگایا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ بورڈ کو نقصان پہنچانے سے لوگوں کے دل مجروح ہو گئے جس کے بعد لوگو ں کے مطالبہ پر اس جگہ دوسرا سائن بورڈ نصب کیا گیا ۔